پشاورمیں آنے والاطوفان پاکستان میں اس نوعیت کاتیسرابڑاطوفان ہے،محکمہ موسمیات، طوفان کی رفتار110کلومیٹرفی گھنٹہ تھی، تین دہائیوں میں سیالکوٹ اورسرگودھامیں اس طرح کے طوفان آچکے ہیں ،تینوں طوفان اپریل کے مہینے میں گرمیوں کے آغازپرآئے

پیر 27 اپریل 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء)محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں آنے والاطوفان پاکستان میں اس نوعیت کاتیسرابڑاطوفان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں اتوارکوآنے والے طوفان کی رفتار110کلومیٹرفی گھنٹہ تھی اوریہ پاکستان میں آنے والااس نوعیت کاتیسرابڑاطوفان ہے اس سے قبل گزشتہ تین دہائیوں میں سیالکوٹ اورسرگودھامیں اس طرح کے طوفان آچکے ہیں ،تینوں طوفان اپریل کے مہینے میں گرمیوں کے آغازپرآئے ،پشاورمیں توقع سے بڑھ کرشدیدبارش اورآندھی توقع سے بڑھ کرشدیدنوعیت کے تھے

متعلقہ عنوان :