2015الیکشن کا سال ہے، تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی، یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا تاریخی ہے،تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں کا اکیلے مقابلہ کریں گے، دونوں بڑی جماعتوں نے نیب کا سربراہ مل کرلگایا، تحریک انصاف نہ ہوتی تو یہ دونوں جماعتیں اپنے اگلے تیس سال تک باریاں لیتی رہتی، پیپلز پارٹی و (ن) لیگ نے این اے 246میں امیدوار کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی، عمران اسماعیل کی جرات پر فخر ہے،ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا سب کا فرض ہے، ،سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا ہاتھ صاف کر رہا ہے، جن کاقلع قمع کرنا ضروری ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کایوتھ کنونشن اورنالہ کورنگ کی صفائی مہم کی تقریب سے خطاب
پیر 27 اپریل 2015 08:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ2015الیکشن کا سال ہے، تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی، یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا تاریخی ہے،تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں کا اکیلے مقابلہ کریں گے، دونوں بڑی جماعتوں نے نیب کا سربراہ مل کرلگایا، تحریک انصاف نہ ہوتی تو یہ دونوں جماعتیں اپنے اگلے تیس سال تک باریاں لیتی رہتی، پیپلز پارٹی و (ن) لیگ نے این اے 246میں امیدوار کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی، عمران اسماعیل کی جرات پر فخر ہے۔
وہ اتوار کو یہاں یوتھ کنونشن اور نالہ کورنگ کی صفائی مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قرضے لے کر قوم کو غلام بنا کر رکھا جاتا ہے، بدقسمتی سے سیاست میں لوگ پیسہ بنانے آتے ہیں،تحریک انصاف ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا چاہتی ہے، ہر پاکستانی پر ایک لاکھ روپے قرضہ چڑھ چکا ہے، تحریک انصاف اسٹیٹس کو توڑنے کیلئے بنائی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں کا اکیلے مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے نیب کا سربراہ مل کر لگایا، تحریک انصاف نہ ہوتی تو یہ دونوں جماعتیں اپنے اگلے تیس سال تک باریاں لیتی رہتیں۔ عمران خان نے کہا کہ2015الیکشن کا سال ہے،تحریک انصاف لوگوں میں بیداری لے کر آئی،لوگوں کو اپنے حقوق کی سمجھ آئی،126 دن کے دھرنے کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بنا،دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا تاریخی ہے، جوڈیشل کمیشن جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے بنایا، تحریک انصاف نے خواتین کو بھی ایک شعور دیا، جس کی وجہ سے وہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں شامل ہوئیں، تحریک انصاف ابھی تک ایک منظم پارٹی نہیں بن سکی تھی لیکن اب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یمن کی صورتحال پر غیر جانبدار رہنا چاہیے، ہم کسی اور کی جنگ میں پہلے ہی 80ہزار پاکستانی مروا بیٹھے ہیں،یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں۔ عمران خان نے کہا کہ بزدل انسان لیڈر نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹی و (ن) لیگ نے این اے 246میں امیدوار کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی، عمران اسماعیل کی جرات پر فخر ہے، اپنے آپ کو تبدیل کرنے سے ہی نیا پاکستان بنے گا۔اس سے قبل نالہ کورنگ کی صفائی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ الیکشن اسی سال ہوں گے، تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی،ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا سب کا فرض ہے، نوجوان ساتھ دیں تو ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے،پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی ، جس کے بعد ماحول بہتر بنائیں گے، خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے مہم چلانا ہو گی، سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا ہاتھ صاف کر رہا ہے، جن کاقلع قمع کرنا ضروری ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 27 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ تصدیق (آج) متوقع ،زمبابوے کرکٹ یونین نے پی سی بی سے سے پانچ لاکھ ڈالر طلب کئے ہیں،کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ائیر ٹکٹس بھی شامل ہیں‘ ذرائع
-
وزیر اعلی ٰ پنجاب کا ”پڑھوپنجاب“ پروگرام اپنی افادیت کھونے لگا، حکومت پنجاب کے زیر کنٹرول تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی آغاز کے ساتھ ہی ”انگلش میڈیم “ ذریعہ تعلیم کو ختم کرنے کا اعلان
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی پٹیشن دائر
-
گوجرانوالہ،سی آئی اے پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا گیا
-
وزارت پانی و بجلی کے واجبات 606 ارب 43 کروڑ تک ہوگئے، وفاقی و صوبائی اداروں سمیت نجی ادارے بھی نادھندہ نکلے
-
ڈ پٹی ڈائریکٹر سول انجینئر پمز عبید اللہ خان کی انجینئرنگ کی ڈگری جعلی نکلی ،ترقی بھی دیدی گئی
-
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے تیل کی قلت کا ذمہ دار پاکستان سٹیٹ آئل کو قرار دے دیا
-
چاروں صوبے بھائی کی طرح ہیں ،ان کی محرومیاں دور کرنا حکومت کا فرض ہے؛اسفند یار ولی
-
سابق وفاقی وزیر عمر گورگیج سے قوم کے لوٹے ہوئے20 لاکھ واپس لینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط
-
سابق سیکرٹری قانون سعدیہ عباسی قواعد کے برعکس سپریم کورٹ کے جج کے مساوی مراعات وصول کیں‘ اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات دستاویزات میں انکشاف
-
شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا دلہن کو گرفتار کیا جائے، آئی جی پنجاب،ہوائی فائرنگ اوررات 10بجے کے بعدشادی کی تقریبات کے فیصلے پرعملدرآمد کو یقینی نہ بنانے والے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ... مزید
-
لاہور،حساس ادارے کی کاروائی ، 1مبینہ دہشت گرد گرفتار ، داروغہ والا میں پولیس کی کارروائی، 3دہشتگرد ہلاک ، ایک دہشتگرد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث
-
پی پی کے ککری گراؤنڈ جلسہ میں لوگوں کی بڑی اور متاثر کن تعداد موجود تھی
-
فیصل آبادپولیس نے جس ٹارگٹ کلرکوگرفتارکیاہے وہ مجھے بھی قتل کرناچاہتاتھا،عابدشیرعلی
-
ترک صدر کا یورپی یونین و عالمی طاقتوں کی آرمینی ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دینے پر شدید ردعمل ،فرانس، جرمنی اور روس کی قیادت آرمینیائی جھوٹ کی حمایت میں دعوے کررہے ہیں،طیب اردوآن
-
حوثی اور ان کے اتحادی مذاکرات کی میز پر آکر ملکی بحران کا خاتمہ کریں،جان کیری ،بے گناہ شہری یمن میں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں اور اس فعل کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے،امریکی وزیر خارجہ کی صحافیوں سے بات ... مزید
-
افغانستا ن ،چا رغیر ملکی جنگجوؤں سمیت 40 شدت پسند زخمی حالت میں گرفتار
-
شام میں لڑائی کے دوران ایرانی عالم دین کی ہلاکت ، ابو القاسم مالا شام میں لڑائی میں مارے گئے تھے وہ مقتول شام میں فوٹو گرافی کرتے تھے
-
واشنگٹن،اوبامہ کی’حساس مگر غیر خفیہ ای میلز‘ تک ہیکرز کی رسائی ، یہ ہیکنگ پہلے تسلیم کی جانے والی بے جا مداخلت سے کہیں زیادہ تھی۔ امریکی اخبار
-
نیپال میں 6.7شدت کا آفٹر شاک، ماؤنٹ ایوریسٹ پر پہاڑی تودہ گرنے سے ہلاکتیں 14ہوگئیں، مزید پہاڑی تودے سرک گئے
-
پشاوراورگردونواح میں تیز آندھی طوفان نے تباہی مچادی ،چھتیں اوردیواریں گرنے سے بچوں اورخواتین سمیت 35افرادجاں بحق،200سے زائدزخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ... مزید
-
چینی سرمایہ کاری کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے ،آصف علی زرداری ، کپتان خان ایک الیکشن میں دھاندلی پر شور مچا رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، یہ بات ماننے کوتیار نہیں ... مزید
-
2015الیکشن کا سال ہے، تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی، یمن کی جنگ میں غیر جانبدار رہنے کی تجویز دینے پر مجھے دھمکیاں دی گئیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا تاریخی ہے،تحریک انصاف ... مزید
-
سبی، چاکر روڈ پر بم دھماکے میں5افرادجاں بحق ،20سے زائد زخمی ، سیکورٹی ہائی الرٹ،کئی مشتبہ افراد گرفتار ،2کلو گرام وزنی بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا ،زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل ،کئی کی حالت تشویشناک ... مزید
-
داعش ، طالبان کااسلام سے تعلق نہیں، یہ خوارج ہیں، امام کعبہ،سعودی عرب میں اہل تشیع کومکمل آزادی ہے۔اللہ نے ہمارا نام صرف مسلمان رکھا ہے سعودی ہوں یا ایرانی سب بھائی ہیں ہمیں قرآن سنت پر متحد ہونا ... مزید
-
کینٹ انتخابات نے عام انتخابات کے نتائج پرمہرتصدیق ثبت کردی ، پرویزرشید،عمران خان جن حلقوں کواپنی وکٹ کہتے تھے وہاں ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں ،عوام نے کنٹینرکے جھوٹ کوبے نقاب کیا،پاکستانی ... مزید
-
پاک فضائیہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، مادر وطن کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں ہمیشہ قوم کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اتریں گے، جدید ترین ہتھیاروں کی تیاری اور ... مزید
-
تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی، کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے،خواجہ سعد رفیق،عمران خان کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے اور فرض ادا کرتے رہیں گے، پارلیمنٹ کو جوا کہنے والے آج اسی پارلیمنٹ میں آبیٹھے ہیں، ... مزید
-
عمران خان کے پاس جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنے کیلئے دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں ، جوڈیشل کمیشن بہت اہم ہے، عمران خان بچوں والی باتیں نہ کریں،عمران خان اور شاہ محمود قریشی نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے امام کعبہ کی ملاقات ،شہبازشریف کی جانب سے ڈاکٹر خالد الغامدی کے اعزازمیں پروقار تقریب ، دنیا ادھر سے ادھرہو جائے پاکستان اور سعودی عرب کو کوئی جدا نہیں کرسکتا،شہبازشریف ،پاکستان ... مزید
-
پاک آرمی کے2 سی ون امدادی سامان لے کر نیپال پہنچ گئے ، پاک آرمی کی طرف سے 30 بستر پر مشتمل اسپتال بھی نیپال بھیجا گیا ہے،آئی ایس پی آر ، پاک فضائیہ کے 2 سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان پہنچا کر 34 سے زائد ... مزید
-
اگلے دس سالوں میں 1 ارب سمیں فروخت ہوں گی‘ زندگی کا ہر شعبہ آئی ٹی ایجادات کا مرہون منت ہوگا‘ پی ٹی اے
-
پشاورمیں آنے والاطوفان پاکستان میں اس نوعیت کاتیسرابڑاطوفان ہے،محکمہ موسمیات، طوفان کی رفتار110کلومیٹرفی گھنٹہ تھی، تین دہائیوں میں سیالکوٹ اورسرگودھامیں اس طرح کے طوفان آچکے ہیں ،تینوں طوفان ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.