وزیر خزانہ کا یونیورسل سروس فنڈ ٹیلی سنٹرمنصوبوں کے لئے وفاقی محصولاتی فنڈ سے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم

اتوار 26 اپریل 2015 04:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر میں یونیورسل سروس فنڈ(یو اس ایف ) ٹیلی سنٹرمنصوبوں کے لئے وفاقی محصولاتی فنڈ (ایف سی ایف) سے 5 ارب روپے کی رقم جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ہفتہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور یو ایس ایف کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے یو ایس ایف کے منصوبے کے لئے وفاقی محصولاتی فنڈ (FCF) سے 5 ارب روپے کی جاری کرنے کا حکم دیا ہے اس کے علاوہ 1 ارب ریسرچ اور ڈوپلمنٹ (آر اینڈ ڈی) منصوبوں کے لئے جاری کے جائیں گے اس موقع پروزیر خزانہ کو ٹیلی سنٹر منصوبے پر تفصیل آگاہ کیا گیا کہ ٹیلی سنٹر قیام کے مراکز کا بنیادی مقصد ملک کے دور درازعلاقوں میں لوگوں کو ای کمیونیکیشن اور آئی ٹی کی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے مجموعی طور پر 11.5ارب روپے کی لاگت 500 ٹیلی سینٹرتعمیر کیے جائیں گے وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ آج تک 417 سائٹس کا سروے کیا گیا ہے جن میں سے 217 کو فائنل کر دیا گیا ہے