کراچی، یوکرائن سے منگوائی گئی 419 میٹرک ٹن گندم مضر صحت قرار،کسٹم حکام نے 17کنٹینرز قبضہ میں لے لئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 06:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء) کسٹم حکام نے یوکرائن سے گئی 419 میٹرک ٹن گندم کے 17کنٹینرز مضر صحت قرار دیئے جانے پر قبضہ میں لے لئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 419 ٹن گندم 17ستمبر 2014ء کو یوکرائن سے منگوائی گئی تھی اور سندھ حکومت نے آٹھ اپریل کو گندم کے کنٹینرز کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جس کے بعد گندم کے 17 کنٹینرز روانہ ہوئے کسٹم حکام نے 23اپریل کوکنٹینرز کو روک لیا دیا اور گندم کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجا لیبارٹری نے ٹیسٹ کے بعد گندم کو انتہائی مضر صحت اور خراب قرار دیا جس پر کسٹم حکام نے گندم سے بھرے 17کنٹینرز کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :