عو ام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دے رہے ہیں،خواجہ آصف ،گزشتہ چار ماہ سے انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی ، شا رٹ فا ل میں ایک ہزار میگا واٹ کی کمی ہو ئی ، ملک میں میں توانائی کا بحران جلد ختم ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 06:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں شارٹ فال میں ایک ہزار میگاواٹ کی کمی کے ساتھ اب شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہے جو گزشتہ سال 5 ہزار میگاواٹ سے بھی زیادہ تھا۔ گزشتہ چار ماہ سے انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔

اس سے قبل پنجاب کی انڈسٹری بجلی بحران کی وجہ سے تقریباً ختم ہو چکی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے دوران آٹھ ہزار تین سو میگاواٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا جو مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اب تمام صوبوں میں بجلی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے جو ایک خوش آئند اقدام ہے اس سے صوبے اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ہم سہولیات دے رہے ہیں لیکن عوام تعاون نہیں کر رہی۔ رواں سال واجبات کی ادائیگی میں 3 فیصد کمی ہے جبکہ محکمہ کی کوششوں سے لائن لاسز میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آج استنبول میں کاسا‘ 1000 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر دستخط ہو رہے ہیں جو حکومت کی عوام کو سہولیات دینے کی عکاسی ہے۔

حکومت کی اس وقت اپنی تمام توجہ توانائی بحران پر قابو پانے پر ہے تاکہ عوام کو سہولیات دی جا سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال شارٹ فال میں کمی آئی ہے لیکن ہماری توقع سے کہیں کم ہے کیونکہ بارشوں کی کمی کی وجہ سے ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہے جس وجہ سے بجلی کی پیدوار میں توقع کے مطابق نہیں رہی۔ اس وقت زرعی ضروریات کے لئے پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن ڈیموں سے زیادہ اخراج نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :