وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 05:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔