وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی2015اعلان کر دیا،حج کیلئے درخواستیں 27اپریل تا8مئی 2015تک وصول کی جائیں گئی ،14مئی کو قرعہ اندازی ہو گئی،روا ں سال پاکستان سے 1 لاکھ 43 ہزار 3 سو 68 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گئے ،سرکاری حج سکیم کا کوٹہ50فیصد جبکہ پرائیوٹ حج سکیم کا کوٹہ بھی50فیصد مختص ،سرکاری حج سکیم کے تحت شمالی ریجن کے لئے حج پیکچ2لاکھ 64ہزار9سو71روپے ہو گا،جنوبی ریجن (سندھ اور بلوچستان)کیلئے سرکاری حج پیکچ2لاکھ55ہزار 9سو71روپے ہو گا، سرکاری حج سکیم کے حجاج کرام کو دوران قیام ،مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ اور منیٰ(مشائر) میں کھانا بھی فراہم کیا جائے گا،وزارت مذہبی امور

ہفتہ 25 اپریل 2015 04:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 اپریل۔2015ء)وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد حج پالیسی2015اعلان کر دیا ہے ،حج پالیسی کا با قاعدہ اعلان وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف نے کیا ،حج کیلئے درخواستیں 27اپریل تا8مئی 2015 تک وصول کی جائیں گئی ،14مئی2015کو قرعہ اندازی کی جائے گئی،اس سال پاکستان سے 1لاکھ43ہزار3سو68افراد حج کی سعادت حاصل کریں گئے ،سرکاری حج سکیم کا کوٹہ50فیصد جبکہ پرائیوٹ حج سکیم کا کوٹہ بھی50فیصد رکھا گیا ہے ،سرکاری حج سکیم کے تحت شمالی ریجن (پنجاب اور خیبر پختونخواہ) کیلئے حج پیکچ2لاکھ 64ہزار9سو71روپے ہو گا،جنوبی ریجن (سندھ اور بلوچستان)کیلئے سرکاری حج پیکچ2لاکھ55ہزار 9سو71روپے ہو گا، سرکاری حج سکیم کے حجاج کرام کو دوران قیام ،مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ اور منیٰ(مشائر) میں کھانا بھی فراہم کیا جائے گا،اس سال 50فیصد حاجیوں کو مدینہ منورہ جبکہ 50فیصد حاجیوں کوجدہ لایا جائے گا،سعودی وزرات مذہبی امور کے احکامات کے مطابق ہر حاجی کو واپسی پر5لیٹرآب زم زم ائیر پورٹ پر فراہم کیا جائے گا،محافظ سکیم کے تحت دوران حج اگر کوئی حاجی وفات پا جا تا ہے تو اسکے لواحقین کو 5لاکھ روپے امداد کے طور پر دئیے جائیں گئے ،تمام پاکستانی حاجیوں کیلئے پاکستانی شناخت والا سٹیکر لازمی چسپاں کر نا ہو گا ،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذہب ہم اہنگی نے حج پالیسی 2015کا با قاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس بھی کسی کو مفت حج نہیں کروایا جائے گا حج کا انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے پارلیمانی ایڈوائزی کمیٹی مانیٹر کرے گی سرکاری حج سکیم کے تحت مشترکہ قیام و طعام کا انتظام بھی کیا گیا ہے تمام پاکستانی حجاج کرام کو حرم شریف کے نزدیک ٹھرایا جائے گا سرکاری حج سکیم کے تحت قربانی کیلئے حجا ض کرام کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قربانی اپنی مرضی سے کریں یا سرکاری طور پر ،سرکاری طور پر قربانی کیلئے14ہزار2سو روپے الگ سے جمع کروانا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال سرکاری حج سکیم کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کے تحت حج درخواستیں وصو ل کی گئیں لیکن اس سال 14مئی کو قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امید واروں کا علان کیا جائے گاتمام حجاج کرام کی تربیت کا خصوصی انتظام کیا جائے گا جوکہ تحصیل اور ضلعی سطح پر کیا جائے گا تمام حجاج کرام کیلئے لازمی ہے کہ انکے پاس بین الاقوامی ریڈیبل پاسپورٹ ،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود ہو،حج درخواستوں کی وصولی کیلئے پچھلے سال6بینک مختص کئے گئے تھے لیکن اس مرتبہ حج کیلئے مختص کردہ بینکوں کی تعداد6بڑھا کر 10کردی گئی ہے جن میں نیشنل بینک ،الائیڈ بینک،مسلم کمرشل بینک،یونائیٹڈ بینک،حبیب بینک، زرعی ترقیاتی بینک،بینک الفلاح،بینک آف پنجاب ،میزان بینک اور حبیب میٹرو پولیٹن بینک شامل ہیں سرکاری حج سکیم کے تحت 50فیصد عازمین حج کوپاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا اور اسی طرح انکی واپسی بھی ہوگی یو ں پیسوں کی بچت کے ساتھ ساتھ ٹائم کی بھی بچت ہوگی سرکاری حج سکیم کے تحت حجاج کی کل تعداد کا5فیصد ہارڈشپ کیسز کیلئے مختص ہوگا کوئی بھی شخص جس نے گذشتہ 5سالوں میں حج ادا کیا ہو وہ حج2015کیلئے اہل تصور نہیں کیا جائے گاتمام حج گروپ آرگنائزر جنہوں نے حج2014ادا کروایا و ہی 2015کے کوٹے کے اہل ہوں گے چونکہ پاکستان کے حج کوٹے میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اس لئے حج2015کے دوران کسی بھی نئےHGOکی انرول منٹ کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے تمام HGOsکیلئے ضروری ہے کہ وہ کارکردگی کی گارنٹی کے طور پر سیکورٹی ڈیپازٹ کیش یا بینک گارنٹی کی صورت میں جمع کروائیں جوکہ تسلی بخش کارکردگی کی بنیا د پر واپس کر دیا جائے گا حج2015کے ضمن میں حجاج کی فلاح و بہبودکیلئے سعودی عر ب میں 450افراد حج میڈیکل مشن،450افراد بظور معاونین حجاج،200سیزنل سٹاف اور400مقامی معاونین حجاج کو فنڈز کی موجودگی کی صورت میں تعینات کیا جائے گا حج آپریشن کی نگرانی اور دیکھ بھال کو پاکستان اور سعودی عرب میں مضبوط تر کیا جائے گا حجاج کرام کو کال سینٹرز،ای میلز اور خصوصی مانیٹرنگ ٹیم کے ذریعے سنا اور حل کیا جائے گا۔