وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی پاکستانی وفد سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

جمعہ 24 اپریل 2015 04:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا ، جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔

(جاری ہے)

جہاں پر انہوں نے سعودی فرمانروا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ، نائب ولی عہد و سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف اور شہزادہ مقرن سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوگئے ۔