پولنگ بیگ میں تمام ثبوت موجود ہیں، جوڈیشل کمیشن سے استدعا کی ہے کہ وہ 70 حلقوں کے تھیلوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن سے محفوظ کرائے ، اعتزاز احسن

جمعہ 24 اپریل 2015 04:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن سے استدعا کی ہے کہ وہ 70 حلقوں کے تھیلوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن سے محفوظ کرائے کیونکہ تھیلوں میں تمام ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر اعتزاز احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی اگلی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے اور آج کی سماعت میں پیپلزپارٹی نے جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ بیگ میں تمام ثبوت موجود ہیں اس لئے ملک کے 70 حلقوں میں انتخابی تھیلوں کو الیکشن کمیشن محفوظ کرے اور ان پر ریٹرننگ افسران کو مامور کیا جائے جس پر جوڈیشل کمیشن نے ہمارا مطالبہ منظور کر لیا ہے جبکہ اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں 2013ء کے دھاندلی کے حوالے سے بنایا جانے والا جوڈیشل کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی دھاندلی ثابت کرنے کے لئے نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی دھاندلی ثابت کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے اور انہوں نے اے این پی کے موقف کی تردید کر دی۔