رواں سال حج کے مو قعہ پر پاکستانی خواتین پر ”ابایہ“ پہننے کی پابند ی ہو ،سردار محمد یو سف ،گزشتہ سال کی طرح اس سال میں پاکستانی حاجیوں کو حج کے مو قعہ پر بہترین سہولیات فر اہم کی جا ئیں گی،وفاقی وزیر مذہبی امور کا تقریب سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 04:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء)رواں سال حج کے مو قعہ پر پاکستانی خواتین پر ”ابایہ“ پہننے کی پابند ی ہو گی۔گزشتہ سال کی طرح اس سال میں پاکستانی حاجیوں کو حج کے مو قعہ پر بہترین سہولیات فر اہم کی جا ئیں گی۔ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یو سف نے تحصیل سیالکوٹ کے گا ؤ ں کمانوالہ میں گزشتہ روز جمعرات کو بعد نما ز عشاء ایک مسجد ” طاہرہ بیگم اور بشراں بی بی“کے افتتاح کے مو قعہ پرکیا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اسحاق ایم ایل اے کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا گیا ہے اور رواں سال پاکستانی حاجی خواتین کیلئے سعودی عرب میں منا سق حج کے دوران ”ابایہ“ لازمی قرار دیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کسی بھی قسم کا کوئی حج اسکینڈل نہیں ہوا نیک نیتی اور ایمانداری سے میری وزارت نے کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال پا کستانی حاجیوں کی بہترین خدمت کی جس سے حاجی خوش ہو ئے ہیں اور ان کو کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا اور اس سال بھی انشا ء اللہ پا کستانی حاجیوں کی بہتر ین خدمت میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔

مسجد کے افتتاح کے مو قع پر سابق ایم اے چوہدری عبدالستار وریو،طارق سبحانی وریو ایم پی اے،ڈاکٹر محمد جمیل اور چوہدری محمد اسحاق ایم ایل اے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :