حکومت کا قزاقستان اور تاجکستان سے 1300 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ ،بجلی کی فی یونٹ قیمت تقریباً تین روپے ہوگی

جمعہ 24 اپریل 2015 04:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) حکومت کا قزاقستان اور تاجکستان سے 1300 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ ، بجلی کی فی یونٹ قیمت تقریباً تین روپے ہوگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے قزاقستان سے تیرہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو تاجکستان اور افغانستان کے راستے سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے گی اس حوالے سے معاہدے طے پا گیا ہے اس منصوبے کے تحت پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی جبکہ تین سو میگا واٹ افغانستان کو حاصل ہوگی ذرائع کے مطابق پاکستان کو ملنے والی بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ کے قریب ہے پاکستان اور قازقستان کا راستہ سات سو پچاس کلو میٹر بنتا ہے اور اس پر 1.5 سینٹ کے حساب سے ڈیوٹی پاکستان کو ادا کرنا ہوگی ذرائع کے مطابق قزاقستان سے نیشنل گرڈ میں بجلی آنے کے بعد بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :