پاکستان سعودی عرب کا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا،وزیراعظم کی یقین دھانی ، وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد کا سعودی عرب کا دورہ، دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر بات چیت ، باہمی دلچسپی کے امور اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تبادلہ خیال،وزیراعظم کی زیر صدارت دوران پرواز طیارے میں یمن کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ، ملکی موٴقف اور دیگر امور پر گفتگو

جمعہ 24 اپریل 2015 04:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 اپریل۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کے دوران کہی ۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا ۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی پاکستانی وفد میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ، جبکہ سعودی عرب کے وفد میں وزیر دفاع سلمان السعود کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے فرمانروا خادمین حرمین شریفین سے دوطرفہ تعلقات یمن کی موجودہ بحران کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں وفود نے سیاسی عمل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا سعودی فرمانروا نے وزیراعظم نواز شریف کے شاہی محل کے مرکزی دروازے پر استقبال کیا ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔ قبل ازیں یمن جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکستانی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے ۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ریاض کے گورنر نے شاہ خالد ہوائی اڈہ پر وزیراعظم نواز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا ۔وزیراعظم کی زیر صدارت دوران پرواز طیارے میں یمن کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملکی موٴقف اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ سعودی اپیل کے باوجود پاکستان نے یمن جنگ کا حصہ بننے سے انکار کردیا گیا، اس حوالے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ یمن جنگ کا حصہ نہ بنا جائے تاہم سعودی سلامتی کو خطرے کی صورت میں پاکستان برادر اسلامی مملک سے اپنی دوستی ہر طرح نبھائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اتحادیوں نے یمن پر فضائی حملے بند کردیئے ہیں، اب تعمیر اور بحالی کیلئے آپریشن کیا جائے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف سے سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن نائف اور شہزادہ مقرن کی ملاقاتوں میں یمن کی صورتحال پاک سعودی عرب تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر شہزادہ مقرن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک سعودی عرب تعلقات یمن کی صورتحال اور دیگر امور زیر بحث آئے بعد ازاں وزیراعظم نے نائب ولی عہدہ محمد بن نائف سے بھی ملاقات کی محمد بن نائف سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی ہیں وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو یمن کی صورتحال پر پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کیا ۔