سعودی عرب نے یمن کے معاملے پردانشمندی کامظاہرہ کیا، ہم یمن کے معاملے پرموثرکرداراداکرنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف

جمعرات 23 اپریل 2015 05:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ سعودی عرب نے یمن کے معاملے پردانشمندی کامظاہرہ کیا،ہم یمن کے معاملے پرموثرکرداراداکرنے کی پوزیشن میں ہونگے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کافضائی کارروائی روکنے کافیصلہ اچھااقدام ہے ۔

(جاری ہے)

فوجی آپریشن کے بعدمذاکرات کی پیشرفت دانشمندی ہے ،ہماراموٴقف ہے کہ ہرمسلمان ممالک میں جھگڑے ہوں گے توثالثی کاکرداراداکرناچاہئے ۔یمن میں ایران کااثرورسوخ ہے ،پاکستان اورترکی نے ایران سے بات کی ہے ،پاکستان اب بہترکرداراداکرسکتاہے ،متحدہ عرب امارات کے وزیرنے سوشل میڈیاپرذاتی حیثیت میں بیان دیااس پرتبصرہ نہیں کروں گا

متعلقہ عنوان :