چین کے ساتھ معاہدوں سے معیشت مستحکم ، تعلقات کومزیدتقویت ملے گی ،مولانافضل الرحمن

جمعرات 23 اپریل 2015 05:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ چین کے ساتھ معاہدوں سے معیشت مستحکم ہوگی ،دورے سے تعلقات کومزیدتقویت ملے گی ،دوسروں سے استعفے مانگنے والے خوداستعفے دیکرپچھتارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے استعفوں پرمعاملے پرسپیکرکی رولنگ غلط ہے ،تحریک انصاف کے ممبران مستعفی ہوچکے ہیں اوردوسروں سے استعفے مانگنے والے خوداستعفے دیکرپچھتارہے ہیں استعفے دینے والے اب اسمبلی کے ممبرنہیں رہے ۔

انہوں نے کہاکہ چینی صدرکے دورے سے پاکستان اورچین کے تعلقات کومزیدتقویت ملے گی ،چین سے کئے گئے معاہدوں سے معیشت مستحکم ہوگی اوراقتصادی راہداری سے مستقبل میں ترقی یقینی ہوگی

متعلقہ عنوان :