بے نظیر بھٹو قتل کیس،امر یکی صحا فی ما ر سیگل سمیت استغا ثہ کے پا نچ گو اہو ں کودوبارہ سمن جاری ،مارک سیگل کا نیا ای میل ایڈ ر یس حا صل کیا ہے دیگر گو اہو ں کو جاری سمن بھی تعمیل نہیں ہو سکے ۔۔ایف آ ئی اے

جمعرات 23 اپریل 2015 05:19

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء) سا بق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدا لت نے امر یکی صحا فی ما ر سیگل سمیت استغا ثہ کے پا نچ گو اہو ں کودوبارہ سمن جاری کر تے ہو ئے طلب کر لیا ہے انسداد دہشت گر دی کی خصو صی عدا لت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے ایف آ ئی اے کے سپیشل پر اسیکیوٹر چو ہدری اظہر کی استد عا پر دوبارہ سمن جا ری کئے جس میں انھو ں نے عدا لت کو بتا یا کہ ما رک سیگل اس کیس میں اہم گو اہ ہے جس کا بیا ن قلمبند کر نے کے لئے مارک سیگل کو عدا لت طلب کیا جانا ضروری ہے سمن تعمیل کروانے کے لئے ایف آ ئی اے نے مارک سیگل کا ایک اور نیا ای میل ایڈ ر یس حا صل کیا ہے جبکہ دیگر گو اہو ں کو جاری سمن بھی تعمیل نہیں ہو سکے لہذا آ ئندہ سما عت تک مہلت دی جا ئے کہ سمن تعمیل کرائی جا سکے جس پر عدا لت نے سما عت 29اپر یل تک ملتوی کرد ی اس مو قع پر ضما نت پر رہا پو لیس افسران اور سا بق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی عدا لت میں مو جو د تھے

متعلقہ عنوان :