صدر ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر استنبول پہنچ گئے، شاندار استقبال کیا گیا

جمعرات 23 اپریل 2015 05:15

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر بدھ کو استنبول پہنچ گئے۔صدر مملکت ممنون حسین خصوصی طیارے سے جب استنبول پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ استنبول کے گورنر، ترکی کے وزیر عدل و انصاف، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور اعلیٰ سطح کے وفد نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین چناکلی جنگ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے اپنے ترک ہم منصب کی دعوت پر ترکی گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ ترکی کے دوران صدر مملکت ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔تقریب میں 50 سے زیادہ ملکوں کے سربراہ اور پارلیمینٹیرین اور وزراء شرکت کریں گے۔ اپنے دورہ میں صدر ممنون حسین ترک قیادت کے ساتھ دوسرے معززین سے بھی تبادلہ خیات کریں گے۔ دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی صورتحال پر بھی ملاقاتوں گفتگو کریں گے۔ صدر ممنون حسین آزربائیجان ، ترکمانستان اور البانیہ کے صدور سے بھی ملاقاتیں کریں گے جو کہ چناکلی جنگ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :