بھارت کی ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی ،لیپہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج کی جوابی کارروائی ،دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں،علاقے میں شدید خوف وہراس

جمعرات 23 اپریل 2015 05:13

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیپہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج کے جوانوں کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا۔علاقے میں شدید خوف وہراس ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بھارت نے چینی صدر کے کامیاب دورہ پاکستان پر حسد کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیپہ سیکٹر کے 2 دیہاتوں چنیاں اور نوکوٹ میں آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے تاہم اس کارروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔واقعہ کے بعد علاقہ کے مکینوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

متعلقہ عنوان :