حکومت نے ٹیکس ریٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو گمراہ کیا

بدھ 22 اپریل 2015 04:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) حکومت نے ٹیکس ریٹ کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو گمراہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکس بونس شیئرز کے اجراء کے حوالے سے تھا۔ اور اس مد میں سالانہ صرف 1 ارب روپے رہا۔

(جاری ہے)

بونس شیئرز پر 5 فیصد کے انکم ٹیکس ریٹ کے برعکس حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو بتایا کہ اس نے 10 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جس سے جی ڈی پی کے 0.1 فیصد کے برابر ریونیو پیدا ہو گا جو 29 ارب روپے ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ معاشی اور اقتصادی پالیسیون کی یادداشت (ایم ای ایف پی) میں کیا گیا تھا جس کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف میں جمع کروایا گیا اور اس میں حکومت کی معاسی ترجیہات کا ذکر کیا گیا تھا حکومت نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ عدالت کے حکم امتناعی نے بونس شیئرز پر 10 فیصد ٹیکس بلاک کیا جس سے جی ڈی پی کے 0.1 فیصد کے لگ بھگ ریونیو آنا تھا۔ عدالتی حکم حل ہو گیا ہے اور اب یہ معقول ٹیکس وصول کرے گی۔

متعلقہ عنوان :