پاک چین معاہدوں پر بھارتی میڈیا سمیت اْس کی فوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوگئیں، بھا رتی میڈیا کی چینی صدر کے دورے پر کڑی نکتہ چینی ، پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث چین کو اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہئے، بھا رتی میڈیا

بدھ 22 اپریل 2015 04:47

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)پاکستان اورچین کی دوستی اس کے دشمنوں کو کتنی کھلتی ہے اس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب چین کے صدر تاریخ ساز دورے پر پاکستان پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 46 ارب ڈالرز کے معاہدے پر دستخط ہوئے اورابھی اس کی سیاہی بھی نہ سوکھ پائی تھی کہ سرحد کے اس پار بھارتی میڈیا اورفوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔

کہتے ہیں کوئی جل گیا اورکسی نے دعا دی اور بات جب بھارت کی ہو تو وہ پاکستان کو دعا تو نہیں دے سکتا ہاں روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہتا اورایسا ہی اس کے میڈیا نے اس وقت شروع کیا جب چین کے صدر تاریخ ساز دورے پر پاکستان پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 46ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اورابھی اس دستخط کی سیاہی بھی نہیں سوکھ پائی تھی کہ اس کے میڈیا نے چین کے صدر کے دورے پر نکتہ چینی شروع کردی اورجب اسے کچھ نہ ملا تو وہی اپنا پرانا راگ الاپتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث چین کو اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

پاکستان اورچین کے درمیان دفاعی معاہدوں پر جہاں اس کے حکمرانوں کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں وہیں اس کی فوج کی نیندیں بھی حرام ہوجاتی ہیں اوراس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب اس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھاون کا کہنا تھا فوج کی پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر گہری نظرہے اور خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ جات میں تعاون اور آبدوزوں کی فروخت کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :