وزارت پانی وبجلی نے کاسامنصوبے کی منظوری دیدی ،24اپریل کو1300میگاواٹ بجلی درآمدکرنے کے منصوبے پراستنبول میں دستخط ہوں گے

بدھ 22 اپریل 2015 04:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)وزارت پانی وبجلی نے کاسامنصوبے کی منظوری دیدی ،24اپریل کو1300میگاواٹ بجلی درآمدکرنے کے منصوبے پراستنبول میں دستخط ہوں گے ،1.17ارب ڈالرکی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کے تحت جون 2018ء میں پاکستان کوایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم ہوگی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تاجکستان اورکرغستان سے 1300میگاواٹ بجلی برآمدکرنے کے معاملے کاجائزہ لینے کے بعدوزارت پانی وبجلی کی ٹیکنیکل اورقانونی ٹیم نے معاہدے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعدماسٹرایگریمنٹ اوربجلی خریداری معاہدے پر24اپریل کواستنبول میں دستخط ہوں گے ۔وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستانی وفدکل 23اپریل کوترکی روانہ ہوگیاجہاں پرپاکستان،افغانستان ،کرغزستان اورتاجکستان کے درمیان ہونے والے بجلی کے معاہدے پردستخط ہوں گے،پاکستان کاسامنصوبے سے 9.35سینٹ فی یونٹ بجلی خریدے گا،اس منصوبے کے تحت750کلومیٹرطویل ٹرانسمیشن لائن پر1.17ارب ڈالرلاگت آئے گی ،منصوبے کے تحت پاکستان ایک ہزارجبکہ 300میگاواٹ بجلی افغانستان خریدے گاپاکستان کوبجلی فراہم کرنے کاہدف جون 2018مقررکیاگیاہے

متعلقہ عنوان :