مشترکہ اجلاس:چینی صدر کی وزیر اعظم ،چیئرمین سینٹ اور سپیکر سے ملاقات ،شی چن پنگ کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،چیئرمین سینیٹ،سپیکر قومی اسمبلی،پاک چین دوستی صرف حکومتوں کے درمیان نہیں ہے بلکہ نسلوں پر مشتمل ہے،چینی صدر

بدھ 22 اپریل 2015 04:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل وزیر اعظم نوازشریف ،چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور سپیکر ایاز صادق سے چینی صدر شی چن پنگ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل چینی صدر شی چن پنگ نے وزیر اعظم نواز شریف ،سپیکر ایاز صادق اور چیئرمین سینینٹ رضا ربانی نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر شی چن پنگ نے کہا کہ آپ سے ملاقات کر کے انتہائی مسرت ہوئی ہے،پاکستان اور چین ائرن برادر ہیں اور ہماری دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،پاک چین دوستی صرف حکومتوں کے درمیان نہیں ہے بلکہ نسلوں پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری نسلوں کو چاہیے کہ اس دوستی کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے اور تعلقات میں بہتری کو فروغ دیں،اپنے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور سپیکر ایاز صادق نے چینی صدر کو پاکستان اور مشترکہ اجلاس سے خطاب پر خوش آمدید کہا۔چینی صدر کی اہلیہ سے خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔