پاکستان ہمارے لیے مکہ اور مدینہ جیسا مقدس ہے، بھارتی سکھ یاتری ،ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آتی ہے

منگل 21 اپریل 2015 08:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء ): بیساکھی میلہ منانے کی غرض سے پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مکتہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بیساکھی میلہ منانے کی غرض سے آئے سکھ یاتریوں کو لاہور سے الوداع کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو پیار محبت ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، ہم اپنے بچوں کے لئے بہت سوغاتیں لے کر بھارت جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مکتہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔واضح رہے کہ ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :