چینی خاتون اول پنگ لیوان فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال

منگل 21 اپریل 2015 08:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) شوہر کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آنے والی چینی خاتون اول پنگ لیوان لوک گلوکارہ اور فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ وہ کئی مواقع پر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگا چکی ہیں۔ بیس نومبر 1952کو پیداہونیوالی چینی خاتون اول پنگ لیوان بلاشبہ ایک خوبصورت خاتون ہیں لیکن سرْیلی آواز نے ان کی شخصیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سن 2008 میں انہوں نے ایک تقریب میں امریکا مخالف گیت گاچین میں دھوم مچا دی۔ فوجی وردی میں ملبوس خاتون اول کا یہ گیت آج بھی چین میں مقبول ہے۔ پنگ لیوان ایک لوک گلوکارہ پیپلز لبریشن آرمی کی آرٹ اکیڈمی کی سربراہ اور میجر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں وہ چین کے سرکاری ٹی وی پر ہر سال اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہر دکھا کر خوب داد وصول کرتی ہیں۔ چین میں گلوکاری کے کئی مقابلوں میں وہ اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں وہ چین کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے روایتی موسیقی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔