چینی صدر کا دورہ ملک دشمن عناصر کا دہشتگردی کامنصوبہ،جڑواں شہروں میں 3سے4افرادبارودی موادکے ساتھ داخل ہونے کی اطلاع،حساس اداروں نے انتہائی ارجنٹ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی

منگل 21 اپریل 2015 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)چینی صدرکے دورے کے موقع پرملک دشمن عناصر کا دہشتگردی کامنصوبہ ،جڑواں شہروں میں 3سے4افرادبارودی موادکے ساتھ داخل ہوگئے ،حساس اداروں نے انتہائی ارجنٹ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزرات کوحساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کوایک رپورٹ ارسال کی گئی ہے جس میں بتایاگیاکہ تین سے چاردہشتگردجڑواں شہروں میں کسی بھی جگہ پراپنی مذموم واردات کرسکتے ہیں اوران کاپیش خیمہ یہی ہوگاکہ پاکستان کے دیرینے دوست چائناکے صدرکوملک میں آئے ہوئے خوفزدہ کرناہے تاہم حساس اداروں کی بروقت رپورٹ کے پیش نظروزارت داخلہ نے ان کی اس مذموم حرکت کوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے انہیں فی الفورزندہ یامردہ اپنی حراست میں لینے کاحکم دیدیاہے

متعلقہ عنوان :