گزشتہ بارشوں سے صوبوں نے پانی کومحفوظ نہیں کیاجس سے 800میگاواٹ کی کمی آئی ، عابدشیرعلی ،شہری علاقوں میں 6سے آٹھ گھنٹے دیہات میں 9سے 10گھنٹے اورانڈسٹری ایریامیں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،اب اس کوپوراکیاجارہاہے ،اس وقت سب کوپتہ ہے بجلی کی چوری عروج پرہے ،نوشہرہ کے اندر99فیصدبجلی کی چوری ہے ،جس کی وجہ سے لائن لاسزہے اورلوڈشیڈنگ 20سے 22گھنٹے ہوتی ہے ،قومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴنوٹس پرجواب،تعمیراتی اورترقیاتی کام جہاں بھی ہوں وہاں پرکوئی اعتراض نہیں ہے،مولانا فضل الرحمن

منگل 21 اپریل 2015 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاکہ گزشتہ بارشوں کی وجہ سے صوبوں نے پانی کومحفوظ نہیں کیاجس کی وجہ سے 800میگاواٹ کی کمی آئی ،شہری علاقوں میں 6سے آٹھ گھنٹے دیہات میں 9سے 10گھنٹے اورانڈسٹری ایریامیں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔اب اس کوپوراکیاجارہاہے ،اس وقت سب کوپتہ ہے کہ بجلی کی چوری عروج پرہے ،نوشہرہ کے اندر99فیصدبجلی کی چوری ہے ،جس کی وجہ سے لائن لاسزہے اورلوڈشیڈنگ 20سے 22گھنٹے ہوتی ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر کے روز توجہ دلاوٴنوٹس پرجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی چوری کے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے ،بجلی کی چوری بندہوجائے توبجلی کانقصان پوراہوگا۔پارلیمانی سیکرٹری راجہ اخلاص نے کہاہے کہ سیکورٹی ،ڈالرکی کمی ،گیس ،انرجی کے بحران کی وجہ سے شرح نمودمیں کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اب بیرونی امداداورنویسٹمنٹ آنے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوگااس وقت صنعتی شعبوں کوتین حصوں میں تقسیم کیاہے ۔

انہوں نے بتایاکہ سال 2013-14ء کے دوران مینوفیکچرنگ سیکٹرکی مجموعی عبوری شرح 5.55فیصدرہی تاہم جولائی جنوری 2014-15ء کے دوران ایل ایس کی عبوری مجموعی شرح نمو2.15فیصدرہی ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے اندرسیکورٹی مسائل ،ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ،انرجی اورگیس توانائی کے بحران کی وجہ سے شرح نمودمیں کمی واقع ہوئی ہے ۔مولانافضل الرحمن نے توجہ دلاوٴنوٹس پربات کرتے ہوئے کہاکہ میانوالی کوتمام راستے موٹروے کے ذریعے ملایاگیاہے ،میانوالی کے عوام مبارکبادکے مستحق ہیں ،تعمیراتی اورترقیاتی کام جہاں بھی ہوں وہاں پرکوئی اعتراض نہیں ہے ۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے حوالے سے انہوں نے پیرکوقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی راہداری میں موٹروے کے تمام روٹ میانوالی کوملارہے ہیں راہداری میں میانوالی کوتمام روٹس کاجنگشن بتادیاہے اس سے میانوالی میں مزیدترقی ہوگی اوروہاں کے عوام مبارکبادکے مستحق ہیں ،جے یوآئی کواس پرکوئی اعتراض نہیں قومی ترقی کاکوئی بھی منصوبہ ہوہم اس کی حمایت کریں گے ۔