چینی صدرکے 2روزہ دورے میں اپوزیشن رہنماوٴں کیلئے 10منٹ کاوقت ،10منٹ میں 20سے زائدسیاسی رہنماوٴں کامصافحہ بھی نہ ہوسکا،چندرہنماوٴں نے مختصراًاہم اموراوردوطرفہ تعلقات پربات کی،چینی صدر سے آصف زرداری ،عمران ، فضل الر حمان ،چوہدری شجاعت سمیت سیاسی رہنماوٴں نے ملاقاتیں،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

منگل 21 اپریل 2015 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)چینی صدرسے اپوزیشن رہنماوٴں کی ملاقاتوں کیلئے 10منٹ کاوقت رکھاگیا،10مصافحہ کرتے گزرگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی صدرسے اپوزیشن رہنماوٴں سابق صدرآصف علی زرداری ،رحمن ملک ،شیری رحمن ،عمران خان ،شاہ محمودقریشی ،فضل الرحمن ،چوہدری شجاعت ،فاروق ستار،لیاقت بلوچ،آفتاب احمدخان شیرپاوٴاورسینیٹرافراسیاب خٹک سمیت متعدداپوزیشن رہنماوٴں نے انتہائی مختصروقت میں ملاقاتیں کیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماوٴں کی ملاقاتوں کیلئے صرف دس منٹ کاوقت رکھاگیااوردس منٹ توصرف مصافحہ کرتے گزرگئے ،اپوزیشن رہنماوٴں نے مختصرااہم امورپرگفتگوکیچین کے صدرشی چن ینگ سے آصف علی زرداری ،عمران خان ،مولانافضل ا لرحمان ن ،چوہدری شجاعت سمیت سیاسی رہنماوٴں نے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے ہمراہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفدمیں شیری رحمان اوررحمان ملک نے شرکت کی ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ شاہ محمودقریشی ۔جے یوآئی کے مولانافضل الرحمن کے ہمراہ سینیٹرطلحہ محمود،ایم کیوایم کی جانب سے فاروق ستار،آفتاب خان شیرپاوٴ،لیاقت بلوچ،میاں اسلم ،افراسیاب خٹک نے بھی ملاقاتیں کیں ۔جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پیر کو اسلام آباد میں چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔

چینی صدر نے دونوں رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات پر خصوصی توجہ دی گئی اور ہماری پارٹی کے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی آمد پر ساری پاکستانی قوم خوش ہے۔ انہوں نے چینی صدر کو تجویز کیا کہ نوجوانوں کیلئے بھی خصوصی منصوبے شروع کئے جائیں، 50فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے اور پاکستان کے بڑے شہروں میں چینی زبان سیکھنے کے مراکز کھولے جائیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے چینی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرپشن کے خلاف تاریخی اقدامات کئے ہیں، چین کی مدد سے یہاں جو آپ یہاں بڑے منصوبے لگائے جا رہے ہیں ان میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کیلئے چین سے سپیشل ماہرین کو بھیجا جائے جو نہ صرف اپنے منصوبوں کی نگرانی کریں، ان پر کڑی نظر رکھیں اور کرپشن نہ ہونے دیں۔ دونوں رہنماؤں کی چینی صدرسے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے چائنہ کے صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شرکت کی، اس وقت انہوں نے چائنہ کے صدر شی چن پنگ سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاک چین دوستی پر ہمیں فخر ہے ۔ چینی صدر کا دورہ ٴپاکستان معاشی اور دفاعی حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کے خطہ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ چائینہ کیمونسٹ پارٹی سے ہمارا اچھا رابطہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی  کے افکارکی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ تقریب میں میاں محمد اسلم اور لیاقت بلوچ کی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

متعلقہ عنوان :