اقتصادی راہداری منصوبہ،پاکستان خطے میں تجارت کا مرکز بن جائے گا،دونوں ممالک نے51 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں،وزیراعظم ،دہشتگردی کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے،چین کی سیکورٹی ہمیں اتنی عزیز ہے جتنی کہ پاکستان کی ہے، ہماری دوستی ہمالیہ سے بلند،شہد سے میٹھی،سمندر سے گہری ہے،چینی صدر شی جن پنگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ، پاک چین معاہدوں سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں کا مستقبل مشترک ہے،پاکستان کی معیشت کی مضبوطی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کریں گے، شی جن پنگ

منگل 21 اپریل 2015 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان خطے میں تجارت کا مرکز بن جائے گا،دونوں ممالک نے51 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں،دہشتگردی کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاک چین میں معاہدوں سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،پاکستان اور چین کا مستقبل مشترک ہے،پاکستان کی معیشت کی مضبوطی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کریں گے،اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اسلام آباد میں محتلف معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین کی سیکورٹی ہمیں اتنی عزیز ہے جتنی کہ پاکستان کی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کے کردار کو سراہا،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجھے اور پوری قوم کو چین کے صدر کے دورے پر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ ایک عظیم شخصیت ہے،پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند،شہد سے میٹھی،سمندر سے گہری ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تسلسل پایا جاتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے،پاک چین کی دوستی تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے اچھے دوست اور بھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی تبدیلیوں کے باوجود پاک چین کے تعلقات کو فروغ ملا،پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے،چین کی سیکورٹی پاکستان کی سیکورٹی کا ضامن ہے،پاکستان کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ خراب تعلقات کا خواہاں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال عوامی سطح پر رابطہ بھی قائم کریں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستانی قیادت سے ملکر خوشی ہوئی،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔پاکستانی عوام اور حکومت کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستان کے ساتھ روایتی تعلقات کو عملی اقدامات کے ذریعے مستحکم کریں گے،دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔منصوبو ں کے درمیان ہم دونوں کا مستقبل مشترک ہے۔

انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا ہے،پاکستانی قیادت سے اقتصادی راہداری منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،اس منصوبے سے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔پاک چین کے درمیان معاہدوں سے ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا،کراچی اور لاہور کے درمیان انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں،پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل مشترک ہے،پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر ہیں،دونوں ممالک کے درمیان30 معاہدوں کا تعلق اقتصادی راہداری سے ہے،پاکستان اور چین اچھے بھائی ہیں،ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے،اگلے10سال میں اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔قبل ازیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عظیم دوست کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،چین ہمارا بااعتماد اور بہترین دوست ہے،دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

پیر کے روزوزیر اعظم نواز شریف سے چینی صدر شی چن پنگ نے وزیر اعظم آفس میں وفود کی سطح پر ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات ،خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چین ہمارا درینہ اور سچا دوست ہے ہم چینی صدر اور چینی خاتون اول کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے پاکستانی عوام بے تاب تھے ،چین کی عوام نے ہمیشہ ہمارا پرجوش استقبال کیا ہے اور یہ چینی عوام کا ہمارے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ صدیوں سے ہمارا چین کے دوستانہ رشتہ چلا آرہا ہے اور دوستی کے اس رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں،چینی صدر کے دورہ پاکستان ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

اس موقع پر چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا کہ شاندار استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، رواں سال غیر ملکی دوروں کیلئے سب سے پہلے پاکستان کا انتخاب کیا یہاں آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ،مجھے یہاں آ کر جو پیار ملا ہے کبھی نہیں بھلا سکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے،دوستی کے اس رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے،چینی صدر نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر دونوں ممالک کا موقف یکساں ہے جو کہ خوش آئند بات ہے،پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں اور مدد سے یمن میں پھنسے پاکستانیوں اور چینی باشندوں کو نکالا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں اور تعاون بڑھانے پر بے حد خوشی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوطر تر ہوتے جارہے ہیں،ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرا ت ہوئے ،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی صدر شی چن پنگ نے کی ۔