الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے الزامات کا جواب دینے کیلئے رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی، پانچ دن کے اندر جوڈیشل کمیشن میں رپورٹ جمع کرائی جائے گی

پیر 20 اپریل 2015 06:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کیلئے رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی،الیکشن کمیشن پانچ دن کے اندر جوڈیشل کمیشن میں رپورٹ جمع کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کا جواب دینے کیلئے مکمل رپورٹ جمع کریں اور اس رپورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جامع جواب دیں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کیلئے رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔اس ضمن میں اگلے پانچ دنوں میں الیکشن کمیشن رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کروائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مئی 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کروائی تھی اور(ن) لیگ کو جتوایا گیاتھا