چینی صدر کے دورہ میں 10 ہزار 400 میگاواٹ کے توانائی منصوبوں کے معاہدے ہوں گے‘ سرتاج عزیز ،چینی کمپنیاں توانائی منصوبوں پر 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 19 اپریل 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 10 ہزار 400 میگاواٹ کے توانائی منصوبوں کے معاہدے ہوں گے‘ چینی کمپنیاں توانائی منصوبوں پر 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے دوستی کی کئی منازل طے کی ہیں۔

(جاری ہے)

چینی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا نقطہ عروج ہے۔ دورے سے دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پیر سے دونوں ملکوں کے تعلقات کیلئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کیلئے چین کے وژن کی عکاس ہے۔ دورے کے دوران دس ہزار چار سو میگاواٹ کے توانائی منصوبون کے معاہدے ہوں گے۔ چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے چینی کمپنیاں توانائی کے منصوبوں پر 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :