سمندری حدود کی خلاف ورزی،میری ٹائم سیکیورٹی نے 47 بھارتی ماہی گیروں کو 8 لانچوں سمیت حراست میں لے لیا

اتوار 19 اپریل 2015 08:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) میری ٹائم سیکیورٹی نے پاکستان کی سمندری حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 47 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 8 بھارتی لانچوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پا کستان کی سمندری حدود کی محافظ میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 47 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا ہے جبکہ 8 بھارتی لانچوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے حکام کے مطابق ہفتہ کی صبح بھارتی ماہی گیر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کر کے 47 ماہی گیروں سمیت 8 لانچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔