اسلام آباد کے شہریوں کی اکثریت نے سعودی عرب فوج بھیجنے کی حمایت کردی

اتوار 19 اپریل 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی اکثریت نے یمن سعودی عرب کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاک فوج سعودی عرب بھیجنے کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کی طرف سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کئے گئے ایک سروے کے دوران57 فیصد شہریوں نے سعودی عرب کی مدد کیلئے پاکستانی فوج بھیجنے کی حمایت کی ہے جبکہ31 فیصد نے کہا کہ پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے،9فیصد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے غیر جانبدار رہنا چاہئے اور3فیصد نے رائے دینے سے گریز کیا

متعلقہ عنوان :