کراچی،سعدی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں چھ دہشتگرد ہلاک

اتوار 19 اپریل 2015 08:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) سپر ہائی وے پر سعدی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں چھ دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہراب گوٹھ کے سعدی ٹاؤن میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا پولیس کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے دہشتگردوں نے پولیس پر دستی بم اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا بعد ازاں پولیس نے دیگر تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے سرچ آپریشن میں تین سو پولیس اور کمانڈوز شامل تھے پولیس نے دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے وہ کراچی میں بڑی کارروائی کرنے جارہے تھے پولیس نے شہر کے تمام اہم راستے سیل کردیئے ہیں سرچ آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :