پی ٹی آئی کے استعفے منظوری با رے تحریک کی حمایت نہیں کرینگے،سید خورشید شاہ، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 08:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہا ۔ پی ٹی آئی کے استعفے منظوری کی تحریک کی حمایت نہیں کرینگے۔ پی پی پی نے پی ٹی آئی کا اسمبلی میں آنے کا راستہ ہموار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن سے بہت توقعات ہیں جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔

جوڈیشل کمشن کا قیام خوش آئند ہے کم سے کم قوم کو پتہ تو چلے گا دھاندلی ہوئی کیسے ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں پاکستان میں پی پی پی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کے لئے اپنے دو قائدوں کی جانوں کی قربانی دی۔ ہم کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کر سکتے جوڈیشل کمیشن کا قیام جمہوریت کی مضبوط کا ثبوت ہے۔ ہم جمہوریت کے تسلسل کے برقرار رکھنے والے ہر عمل کی حمایت کرینگے۔