کراچی: یمن میں پھنسے 11پاکستانی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے، جوپاکستانی رہ گئے ہیں انھیں بھی جلد پاکستان واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔صارم برنی

جمعہ 17 اپریل 2015 04:34

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء )یمن سے جبوتی کے راستے سعودی عرب پہنچنے والے گیارہ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستانی شہریوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچایا گیا۔ مسافروں کے اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا۔کراچی ائیر پورٹ پروطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت اور میڈیا کے شکرگزار ہیں جنھوں نے وطن واپس لانے میں ہماری مدد کی۔

(جاری ہے)

مسافروں کا کہنا تھا یمن میں اب حالات رہنے کے قابل نہیں اورجتنے پاکستانی وہاں پھنسے ہوئے ہیں انھیں بھی جلد ازجلد وطن واپس لایا جائے۔اس موقع پر سماجی رہنما صارم برنی کا کہنا تھا کہ ہزار سے اوپر پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں،،پچیس کے قریب پاکستانی ابھی بھی یمن میں موجود ہیں تاہم ڈیٹا کلئیر نہ ہونے کی وجہ سے یقین سے نہیں کہہ سکتے ہیں کہ تعداد کتنی ہے۔ جوپاکستانی رہ گئے ہیں انھیں بھی جلد پاکستان واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :