سعودی عرب سے ہمارا تعلق ایمانی روحانی،اوربرادرانہ ہے یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،مو لا نا فضل الرحمن،حر مین شریفین کا تحفظ ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے ،پارلیمانی قرار داد جلدی میں پاس کی گئی اتحادی ہو نے کے باوجود ہمیں اعتماد نہیں لیا گیا ،عالمی میڈیا سعودی عرب اور یمن کے تنازع کو مسلکی بنانا چاہتا ہے جبکہ باغیوں کا تعلق کسی مسلک سے نہیں ہے،پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 04:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارا تعلق ایمانی روحانی،اوربرادرانہ ہے یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے حر مین شریفین کا تحفظ ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے پارلیمانی قرار داد جلدی میں پاس کی گئی اتحادی ہو نے کے باوجود ہمیں اعتماد نہیں لیا گیا ،عالمی میڈیا سعودی عرب اور یمن کے تنازع کو مسلکی بنانا چاہتا ہے جبکہ باغیوں کا تعلق کسی مسلک سے نہیں ہے جبکہ سعودی عرب علاقائی تحفظ میں مصروف ہے جو اسکی ذمہ داری ہے ،حکمران دائیں بائیں نہ دیکھیں اور عوام کی خواہشات اور جذبات کو مدنظر رکھیں وہ پارٹی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،محمد اسلم غوری ،مفتی ابرار احمد اور حاجی شمس الرحمن شمسی سے گفتگو کر ر ہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ مغرب مسلمانوں میں ایک بار پھر اختلاف ابھارنے اور امت میں دڑاڑیں ڈالنے کے لیئے کوشاں ہے اس پر سب کو نظر رکھنے ہو گئی انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ کے خلاف معمولی سی بات بھی مسلمان بر داشت نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ان مقامات سے مسلمانوں کا جو تعلق ہے وہ ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ پا کستانی ان مقامات کے تحفظ کے لیئے جان دینے سے بھی دریغ نہ کر نے کا ولولہ رکھتے ہیں پا کستان کا بچہ بچہ قر بانی دینا اپنے لیئے سعادت سمجھتا ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والے مظاہرے انڈیا کی آنکھیں کھولنے کے لیئے کافی ہونے چا ہیں ان مظاہروں نے ثابت کیا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق حصول کے لیئے جدو جہد آگے لے جانے میں مصروف ہے انہوں نے گذشتہ روز مظاہر ین پر تشدد ،لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس تشدد کے بعد جمہوریت کے نعرے لگانا بھارت کے ساتھ زیبا نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ انڈیا حکومت حقیقت کو تسلیم کرے اور کشمیر عوام کو ان کا حق دے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کرواتے ہوئے کیا ہچکچاہٹ ہے ا س حوالے سے اس ادارے اور عالمی اداروں کا کردار منا فقانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :