خواجہ محمد آصف کی ماسکو میں چین، ایران وزراء دفاع سے ملاقاتیں ،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 اپریل 2015 04:31

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ماسکو میں چین اور ایران کے و زراء دفاع سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ایران کے ہم منصب حسین دہقان کے ساتھ ملاقات میں یمن اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی راہداری کے منصوبے کے ساتھ ساتھ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان پاک چین تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔