اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخاں میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ، کو گرفتار کر لیا گیا ، 12 ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے

جمعہ 17 اپریل 2015 04:29

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخاں میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ہلاک اور گرفتار ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق لشکر اسلام اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے گن شپ ہیلی کاپٹر کی بمباری سے دہشت گردوں کے 12 ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سیکیورٹی فورسز نے اورکرزئی ایجنسی کے علاقے شیخاں میں فضائی اور زمینی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق لشکر اسلام اور ٹی ٹی پی سے ہے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :