سرینگر، پاکستانی پرچم لہرانے پر سینئرحریت رہنما علی گیلانی اورمسرت عالم کونظربندکردیاگیا، سرینگر میں قومی مخالف ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت ترین ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں،قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بھارتی وزیرداخلہ

جمعہ 17 اپریل 2015 04:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)احتجاجی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانے پربھارتی فورسزنے سینئرحریت رہنماسیدعلی گیلانی اورمسرت عالم کونظربندکردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزسرینگرمیں کشمیری نوجوان کے قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان کاسبزہلالی پرچم لہرایاگیااورپاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ،جس پربھارتی میڈیااورحکام سیخ پاہوگئے تھے اورمقدمہ درج کرلیاتھااب سیدعلی گیلانی اورمسرت عالم کوگھروں میں نظربندکردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ادھربھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیرحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرینگر میں قومی مخالف ریلی نکالنے والوں کے خلاف سخت ترین ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ انتظامیہ ریلی میں شامل تمام افراد کے خلاف سخت ترین ممکنہ اقدامات اٹھائے اورآئندہ ایسے کسی بھی واقعے کے پیش آنے سے بھی لوگوں کو باز رکھے۔اس موقع پر مفتی سعید نے وزیرداخلہ کو ریلی میں پیش آنیوالی صورتحال بارے تفصیلی بریف کیا ۔