چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے کمیشن پر مکمل اعتماد ہے،عمران خان ، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ قبول ہو گا 21 پارٹیوں نے جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے شواہد اور تجاویز دی ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 04:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے کمیشن پر مکمل اعتماد ہے جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ قبول ہو گا 21 پارٹیوں نے جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے شواہد اور تجاویز دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے لوگوں کے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے کمیشن پر مکمل اعتماد ہے اور اس حوالے سے جو بھی نتیجہ آئے گا وہ قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزاہ نے الیکشن کمیسن اور نادرا حکام سے الیکشن کا ریکارڈ مانگا ہے اور ایک ہفتے کے بعد مکمل شواہد جودیشل کمیشن کے سامنے پیش کئے جائیں گے عمران خان نے کہا کہ 1970ء کے الیکشن کے علاوہ سب الیکشن متنازعہ تھے اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے پر امید ہوں کہ نئے الیکشن 2015ء میں ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں ایک ہفتہ کا مزید وقت مانگ کر اداروں کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ کمیشن کے حکام نے تحریک انصاف سے پوچھا کہ کیسے 2013ء کے الیکشن کو کیسے ترتیب دیا گیا ہے تو تحریک انصاف والے اس پر واضح جواب نہ دے سکے انہوں نے کہا اگر دھاندلی ثابت نہ ہو سکی تو دھرنوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو کون پورا کرے گا۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں ہمیں کراچی اور خیبرپختونخواہ سے ہروایا گیا ہم کل ثبوت کے ساتھ جوڈیشل کمیشن میں آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ کی گئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے گا جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پیش ہونے والی دوسری جماعتوں میں ایم کیو ایم‘ بلوچستان نیشنل پارٹی‘ اے این پی‘ پیپلزپارٹی و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :