عمران خان آج بذات خود جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں،شیریں مزاری

جمعرات 16 اپریل 2015 04:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان آج جمعرات کو بذات خود جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کےئے جاسکتے ہیں اور وہاں پر دھاندلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان آج جمعرات کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں اور جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آج ہی جمعرات کو جوڈیشل کمیشن 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات شروع کر ے گا۔

متعلقہ عنوان :