اسلام آباد، نیپرا نے نندی پور پاور منصوبے کے ٹیرف کی منظوری دیدی، فی یونٹ ٹیرف 11 روپے 30 پیسے مقرر ،مجموعی لاگت بھی 45 ارب 30 کروڑ کر دی، مجموعی لاگت 69 ارب روپے کی بجائے 45 ارب 30 کروڑ روپے منظور ڈاکومنٹری،، وزیر اعظم کی تشہیر کی مد میں 8 کروڑ روپے کی درخواست مسترد

جمعرات 16 اپریل 2015 04:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء ) نیپرا نے نندی پور پاور منصوبے کے ٹیرف کی منظوری دیدی۔ فی یونٹ ٹیرف 11 روپے 30 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ مجموعی لاگت بھی 45 ارب 30 کروڑ کر دی۔

(جاری ہے)

نیپرا نے 425 میگاواٹ نندی پور پاور منصوبے کی مجموعی لاگت 69 ارب روپے کی بجائے 45 ارب 30 کروڑ روپے منظور کی ہے جبکہ ڈاکیومنٹری اور وزیراعظم کی تشہیر کی مد میں 8 کروڑ روپے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ نیپرا نے 3 سال تاخیر کی لاگت صارفین پر ڈالنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ نیپرا کے مطابق نندی پور منصوبے کی لاگت کی متعدد دستاویزات مکمل نہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :