اسلام آباد ، آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی سلامتی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 اپریل 2015 04:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سلامتی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آپریشن ضرب عضب ‘ ملکی سلامتی اور بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔