غیر مسلم قوتیں سازش کے تحت یمن کو باغیوں کا گھر اور سعودی عرب کو نشانہ بنا رہی ہیں،حافظ سعید،یہی اسلام دشمن قوتیں باغیوں کو اسلحہ اور دیگر سپورٹ فراہم کر رہی ہیں جون کے ایک ایک شہر پر حملے اور قتل عام کر رہے ہیں،وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دشمنان اسلام کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں، کانفرنس سے خطاب

بدھ 15 اپریل 2015 05:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)جماعت الد عوة پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ غیر مسلم قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یمن کو باغیوں کا گھر اور سعودی عرب کو نشانہ بنا رہی ہیں۔یہی اسلام دشمن قوتیں باغیوں کو اسلحہ اور دیگر سپورٹ فراہم کر رہی ہے اور یہ باغی یمن کے ایک ایک شہر پر حملے اور قتل عام کر رہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دشمنان اسلام کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں۔

جماعت الد عوة سعودی عرب کی حمایت میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔حافظ آباد میں جماعت الد عوة کے ضلعی مقام پر تحفظ حرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو گھیراڈالنے کیلئے سازش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ کے دشمنوں نے سازش کے تحت یمن کو باغیوں کا گھر اور سعودی عرب کو ہدف بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بھی اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھ لیا ہے جس طرح پاکستان نے اپنے خلاف سازشوں کو سمجھا ہے۔ اب مسئلہ کسی بغاوت کو کچلنے کا نہیں بلکہ قتل عام اور قبضہ کے اس سلسلہ کو ختم کرنے کا ہے جو باغیوں نے یمن میں شروع کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودیوں اور صلیبیوں کی سازش کا توڑ صرف اور صرف جماعت الد عوة ہے۔ چند سال قبل امریکہ افغانستان میں اپنے 40سے زائد اتحاد ی ملکوں کے ساتھ آیا،تمام ممالک کی فوجیں اوروسائل اکٹھے کر کے پاکستان کو بیس بنایا، پاکستان کے ہوائی اڈے، سڑکیں استعمال کیں، چودہ سال جاری رہنے والی جنگ کے بعد اب دنیا کو پتا چلا کہ یہ دہشتگری کے خلاف نہیں بلکہ صلیبیوں کی اسلام کے خلاف جنگ تھی۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں بہت اہم کر دار اد کیا،ہماری حکومتیں دباؤ کا شکار رہی اور سیاستدانوں نے بھی عوام کو کچھ نہ بتایالیکن جماعت الد عوة ڈنکے کی چوٹ پر عوام پر واضح کر رہی ہے اور اسی لئے جماعت الدعوةامریکیوں اور انکے اتحادیوں کھٹکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے کمانڈر مائک مولن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ انہیں شکست افغانستان نے نہیں بلکہ پاکستان نے دی ہے ،ہمارے ساتھ پاکستان نے بہت بڑا دھوکا کیا ،ہم پاکستان کو پہچان نہیں سکے۔

امریکی کمانڈر نے اپنی کتاب دی رونگ اینمی میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ جو دشمنی کی اسے ہم نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ اب امریکیوں نے جنگ کا طریقہ بدل لیا ہے، فوجوں کو فوجوں کے ساتھ ٹکرنے کے بجائے اب وہ پاکستان میں دہشتگردی، قتل عام اور بد امنی پھیلا رہے ہیں اور اب وہ مسلمانوں کو مسلمانوں کے سامنے کھڑا کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے حکمران صرف اور صرف اپنی کرسیاں اور اقتدار بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں کہ دشمن کس کس طریقے سے پاکستانی عوام اور اداروں کونقصان پہنچا رہا ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمنوں کے سامنے متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تاکہ انکی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہو سکے۔