پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بھارت کی پہلی ترجیح ہے ، نریندر نریندرا مودی ، پرامن ماحول میں ہی پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں ، تشدد اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، پوری دنیا میں معیشت کو ڈگر پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں اس کے لئے امن ایک چیلنج ہے ، انسانیت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور انسانیت کی بنیاد پر پاکستان نے یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالا اس پر وہ پاکستاان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تقریب سے خطاب

بدھ 15 اپریل 2015 04:59

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بھارت کی پہلی ترجیح رہے گی اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھی مذاکرات سے پاک ماحول میں مذاکراتی عمل کی بحالی کی امید کی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ تشدد اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے کیونکہ کوئی بھی مہذب سماج تشدد کو جواز بخشنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دورے کے دوان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایک مضبوط ملک بنانے کی ان کی کوششیں جاری رہں گی اور اس سلسلے میں وہ میک ان انڈیا پالیسی پر گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت ہے اور جرمنی کے صنعتکاروں کو ابھی بھارت میں سرمایہ لگانے کی دعوت دے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اب کی بار معیشت کو ڈگر پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں امن ایک چیلنج ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملک کی سلامتی کو کسی بھی خطرے سے بچانے کیلئے ہر طرح کی ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت صرف ایک طاقتور نیوکلیائی ملک نہیں ہے بلکہ اقتصادی طور پر ہم بھارت کو ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں اور کسی حد تک کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حق میں ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو بھی نیک نیتی اور خلوص پر مبنی دوستی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمسائیگی ہے اور اچھے ہمسائیگی کو نبھانا ہر ملک کا دھرم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ماضی میں ہمارے خلاف استعمال ہوتی رہی اور اس سلسلے میں ہر طرح کی کوششیں تیز کرنا ہوگی جس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ماضی میں بھی ہوتے رہے اور مستقبل میں بھی یہ روایت برقرار رکھیں گے یمن میں بھارتی باشندوں کو پاکستانی طیارے کے ذریعے نکالنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ انسانیت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور انسانیت کی بنیاد پر پاکستان نے یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالا اس پر وہ پاکستاان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔