یمن سے مزید گیارہ پاکستانیوں کو نکال لیا گیا،آج کراچی پہنچایا جائے گا

بدھ 15 اپریل 2015 04:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) یمن میں محصور مزید گیارہ پاکستانیوں کو نکال لیا گیا۔ان پاکستانیوں کو پاک بحریہ کے جہاز سے یمن سے سعودی عرب پہنچایا گیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب پہنچائے گئے گیارہ پاکستانیوں کو آج بدھ کے روز پی آئی اے کے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی قونصلیٹ ہر ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :