عام انتخابات 2013 ء میں انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم تین رکنی جوڈیشل کمیشن کل سے اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گا

بدھ 15 اپریل 2015 04:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) عام انتخابات 2013 ء میں انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی مین جسٹس امری ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پرمشتمل تین رکنی جوڈیشل کمیشن کل (جمعرات) سے اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری‘ پاکستان جسٹس پارٹی‘ مہاجر قومی موومنٹ سمیت پانچ سیاسی جماعتوں نے فریق بننے اور دیگر معاملات بارے جوڈیشل کمیشن سے رجوع کیا ہے کمیشن 45 روز میں دھاندلی کے حوالے سے شکایات کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :