پاکستان واحدملک ہے جس کی فوج دنیاکی جنگ لڑرہی ہے ،خواجہ آصف،پاکستانی فوج قربانیاں دے کردنیاکومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے ،جرمن بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

بدھ 15 اپریل 2015 04:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان واحدملک ہے جس کی فوج دنیاکی جنگ لڑرہی ہے ،پاکستانی فوج قربانیاں دے کردنیاکومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔منگل کے روزجرمن بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آندریس کراؤز نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اورجرمنی کے درمیان دفاعی تعاون اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان جرمنی سے تعاون کوانتہائی اہمیت دیتاہے اورجرمنی سے تعاون مزیدبڑھاناچاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کاخطرہ پوری دنیامیں پھیل رہاہے اورپاکستان واحدملک ہے جس کی فوج دنیاکی جنگ لڑرہی ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہے اورپاک فوج قربانیاں دیکردنیاکومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کیلئے اہم ہے اورسعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت بہت اہمیت کی حامل ہے

متعلقہ عنوان :