وزیر داخلہ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،عمران فاروق قتل کیس میں ملوث اہم ملزم معظم علی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ،عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ،چوہدری نثا ر کی یقین دھانی

بدھ 15 اپریل 2015 04:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بار ٹن نے ملاقات کی ہے جس میں عمران فاروق قتل کیس میں ملوث اہم ملزم معظم علی کے بارے میں وز یر داخلہ نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر داخلہ سے عمران فاروق قتل میں ملوث اہم ملزم کی گرفتاری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ملزم تک رسائی کیلئے بھی بہت جلد موقع فراہم کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع وارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانوی سفیر کو یقین دلایا کہ عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ان سے ملنے والی معلومات کو شیئر بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا کی دی جانے والی ایف آئی آڑ اور ویڈیو بیان پر برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ وہ دستاویزات متعلقہ فورم پر پہنچا دی گئی ہیں اور ان کا برطانوی قانون کے مطابق جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :