وزیر اعظم کا ہنزہ،نگر ،کھرمنگ اور شکر کے علاقوں کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان، کنٹینر والی سیاست نہیں کروں گا ، ہماری سیاست میں ”خدمت “ لکھی ہے،نواز شریف،عوام کی خدمت کی ہے اس لئے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہوا،ہمارے پاس وقت تھوڑا اور ترقیاتی منصوبے زیادہ ہیں،اپنے دور میں تمام مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40 ارب روپے کے منصوبے شروع کررہے ہیں، نوجوانوں کو 20,20 لاکھ کے قرضے دیئے جائیں گے، نئے یونیورسٹیاں،کالجز،ہسپتال ،ریلوے ٹریک اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے ، فضائی سروس میں اضافہ کیا جارہا ہے ،وزیر اعظم کاگلگت میں لاک جان سٹیڈیم میں اجتماع سے خطاب
بدھ 15 اپریل 2015 04:45
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں کنٹینر والی سیاست نہیں کروں گا ،کسی کو گالی نہیں دوں گا، کنٹینر والوں کی سیاست میں غلیظ گالیاں لکھی ہوئی ہیں اور ہماری سیاست میں ”خدمت “ لکھی ہے جس کی وجہ سے عوام نے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز کیا ہے۔گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو 20,20 لاکھ کے قرضے دیئے جائیں گے،علاقے کی ترقی کیلئے نئے یونیورسٹیاں،کالجز،ہسپتال ،ریلوے ٹریک اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے جبکہ علاقے میں فضائی سروس میں اضافہ کیا جارہا ہے ،گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40 ارب روپے کے منصوبے شروع کررہے ہیں۔
ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے اور ترقیاتی منصوبے زیادہ ہیں،اپنے دور حکومت میں تمام مسائل کو حل کریں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں لالک جان سٹیڈیم میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا کرتا تھا،میں نے اس کہا کہ یہ اجلاس گلگت بلتستان میں ہوگا اور نواز شریف خود جا کر کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
نواز شریف کا دل گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ،گلگت میرے دل میں رہتا ہے،یہاں آنے کا بہت شوق تھا بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہاں آنے کا موقع ملا ہے ۔میں صبح یہاں کر سوچ رہا ہوں کہ نوجوان کے مستقبل کیلئے کیا کر سکتا ہوں۔دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ٰ خطے میں ترقی کیلئے ہماری کوششوں میں برکت ڈالے۔وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ دیتے وقت طلباء کے چہروں پر خوشی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ایک طلباء سے پوچھا بیٹا آج کتنی خوش ہوتو انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوں لیکن ان طلباء کو نہیں پتہ کہ آج نواز شریف کی خوشی کی انتہا کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے حوالے سے طلبہ کا میرٹ زیادہ رکھا گیا ہے ان کو کم کریں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ لیپ ٹاپ مل سکیں۔پورے پاکستان میں ایک لاکھ لیپ تقسیم کئے جارہے ہیں میری خواہش ہے کہ کم از کم ایک ہزار لیپ ٹاپ گلگت بلتستان کے طلبہ کو دیئے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو قرضہ دینے کے لئے پروگرام شروع کررہے ہیں،گلگت بلتستان میں جن نوجوانوں کے پاس ہنر ہوگا،کچھ سیکھا ہوگا،کار مکینک،موٹر سائیکل مکینک،اور فیکٹریاں لگانے والوں کو20,20 لاکھ روپے قرض دیئے جائیں گے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں کنٹینر والی سیاست نہیں کروں گا ،کسی کو یہاں گالی نکالنے نہیں آیا ہوں،کنٹینر پر کھڑے ہو کر مجھے جتنی گالیاں دی گئیں میں نے گالی تو دور کی بات جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ کنٹینر والوں کی سیاست کی بنیاد گالیوں پر ہے ،ان کی سیاست میں غلیظ گالیاں لکھی ہوئی ہیں اور ہماری سیاست میں ”خدمت “ لکھی ہوئی ہے ،ایسی سیاست نہیں کی جو رات کو کچھ اور دن کو کچھ کہتے ہیں ،نواز شریف کبھی جھوٹ نہیں بولتے اس لئے عوام نے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے عہدے پر فائز کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو بھی کہتا ہوں اسے پورا کر کے دکھاتا ہوں ،گلگت بلتستان میں نئے یونیورسٹیاں،سڑکیں ،ہسپتال اور کالجز بنائیں گے،ہماری تمام تر توجہ علاقے کی محرومیوں کو ختم کرنا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس وقتکم اور منصوبے بہت زیادہ ہیں اس لئے دن رات ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں،اپنے دور میں ہی تمام مسائل کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر تعمیری باتیں کرنے آیا ہوں اور ترقیاتی منصوبے دیکر جارہا ہوں ۔شمالی علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھائیں گے اور خنجراب سے لیکر اسلام آباد تک ریلوے ٹرین چلائی جائے گی جبکہ سکردو اور گلگت کے درمیان ہوائی جہاز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔پاکستان اور چین کی مدد سے شروع ہونے والا اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بتستان میں سڑکوں اور شاہراہوں کے جال بچھائیں جائیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد سے گلگت تک پی آئی اے کی فلائٹس میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ہے تا کہ لوگوں کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔گلگت بلتستان میں فضائی پروازوں کے اضافے کے لئے نئے اے ٹی آر جہاز پاکستان آ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کو اسلام آباد کے قریب لائیں گے ،پاکستانی قوم کے دلوں کو قریب لائیں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ خوشحالی ،تقدیر اور مستقبل سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مجھے عوام کی خدمت پر پورا اترنے پر توفیق عطاء فرمائے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں،عوام کی خدمت کر کے دکھائی ہے اس لئے عوام نے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر پہنچایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے40 ارب روپے کے منصوبے شروع کررہے ہیں،علاقے کی ترقی کیلئے 40 کی بجائے 140 ارب بھی کم ہیں۔جس سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری نظر بڑے بڑے منصوبوں پر ہے ،ہمارے پاس وقت بہت تھوڑا ہے لیکن ملک میں ترقیاتی منصوبے بہت زیادہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ دن رات ایک کر کے تمام اپنے دور حکومت میں مکمل کر لیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عطاء آباد جھیل پر ہنزہ ٹنل کی تعمیر کی جارہی ہے جس پر 27 ارب روپے خرچ آئیں گے۔گلگت بلتستان میں سب سے بڑا منصوبہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی جارہی ہے جس پر 1400 ارب روپے خرچ آئیں گے ،یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یہاں کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔وزیر اعظم نے جلسہ کے اختتام پر ہنزہ،نگر ،کھرمنگ اور شگر کے علاقوں کو ضلع بنانے کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 15 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
شعیب کو ٹی20 ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ، بنگلہ دیش میں صرف ایک ٹی 20 میچ منعقد ہونے کے باعث شعیب کو نہیں بھیجا گیا گیا ہے تاہم زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں موقع دیا جائے گا، سلیکٹر
-
سلمان بٹ نے ایک بار پھر گرین شرٹس کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کردی ، کچھ ہوا وہ نئی نسل میں منتقل نہیں ہونا چاہیے اور ہمیں انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ زندگی میں شارٹ کٹ اور ایسے لوگوں سے بچیں جو آپ ... مزید
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس،47 ارب کے گرانٹ کی منظوری، وزیر اعظم نے گلگت میں آٹے پر 45 کروڑ روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا، امراض قلب ہسپتال ،سکردو جگلوٹ شاہراہ کی تعمیر نو ،18 میگاواٹ ... مزید
-
ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے انتظامات جاری
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لئے کمیشن کو درخواست دے دی
-
بینک آف پنجاب بدعنوانی کیس،مرکزی ملزم ہمیش خان کی ضمانت منظور ،رہا کر نے کا حکم ،کسی شخص کی آزادی کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،سپریم کورٹ
-
2017ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے ،عابد شیر علی،دو سالوں میں بجلی کی پیدا وار کے کئی نئے منصوبے شروع کئے گئے جس سے 1700میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی،مزید 3600میگا واٹ آئندہ دو سالوں تک سسٹم ... مزید
-
جیکب آباد، اعجاز جاکھرانی کے بھائی سمیت 7نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور بھتہ خوری کامقدمہ درج،ایک گرفتار ، آٹے کے ٹرکوں سے لوٹ مار اور بھتہ وصولی کی جارہی ہے جس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ... مزید
-
لالہ موسی، بدچلنی کے شبہ میں بہن اور سگی ماں فائرنگ سے قتل، نوجوان نے گرفتاری دیدی
-
چیئرمین سی ڈی اے کا پارلیمنٹ کے واش رومز کی صفائی کا خود جائزہ ، ڈائریکٹر پارلیمنٹ کی سخت سرزنش کرڈالی
-
”پنجاب کی گورنری“ کا تاج تہمینہ درانی کو پہنانے جانے کا امکان،سیاسی اسرار رموز کے ساتھ ساتھ عالمی تعلقات عامہ پر بھی گہری نظر رکھتی ہیں،سینئر سیاست دانوں کا مشورہ
-
لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400افرادہلاک ،144افرادکوریسکیواہلکاروں نے بچالیا،مرنے والوں کاتعلق پاکستان ،نائیجیریا،شام ،فلسطین ،بھارت اورتیونس سے ہے
-
حوثی کمانڈر کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع نہیں: سعودی عرب ، باغی ملیشیا اسلحے کو چھپانے کے لئے کھیل کے میدان استعمال کر رہے ہیں، سعو دی فو جی تر جما ن
-
امریکہ یمن میں سعودی عرب کی مہم میں اپنے کردار کو وسعت دے رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل
-
صومالیہ:سرکاری دفتر کی عمارت پر حملے میں8 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی
-
دبئی ،فرانسیسی باشندے نے بلند ترین عمارت کو سر کرلیا
-
سنگاپور ، شاہراہ آرکیڈ کو ریمپ بنا دیا گیا ،دن کی روشنی میں ماڈلز کی کیٹ واک توجہ کا مرکز بنی رہی
-
یمن بحران، ایران نے قیام امن کیلئے 4نکاتی منصوبہ پیش کرنے کااعلان کردیا،مسودہ اقوام متحدہ میں پیش کیاجائیگا
-
تھائی لینڈ ،مقامی تہوار کے دوران مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک،12سو سے زائد زخمی
-
امریکا ، سوشل میڈیا نے ماں کو 50 سال بعد اپنی بیٹی سے ملا دیا
-
لندن، منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے قائد کی ضمانت میں 9جولائی تک توسیع ،الطاف حسین سے 5گھنٹے سے زائد پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ، 3وقفے کئے گئے،مجھے ہمیشہ جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی‘ ... مزید
-
وزیر اعظم کا ہنزہ،نگر ،کھرمنگ اور شکر کے علاقوں کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان، کنٹینر والی سیاست نہیں کروں گا ، ہماری سیاست میں ”خدمت “ لکھی ہے،نواز شریف،عوام کی خدمت کی ہے اس لئے تیسری مرتبہ وزارت ... مزید
-
وزیر داخلہ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،عمران فاروق قتل کیس میں ملوث اہم ملزم معظم علی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ،عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی ... مزید
-
جان کیری کا نوازشریف کوٹیلی فون ،یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال ،سعودی سلامتی کوخطرات لاحق ہوئے توپاکستان اس کی حفاظت کیلئے اپناکرداراداکریگا،وزیراعظم
-
سندھ رینجرز نے نائن زیرو سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی تفصیلات جاری کردیں ، 124 مختلف اقسام کے برآمد شدہ ہتھیاروں میں سے 71 کی تصدیق ،‘ 53 بغیر لائسنس کے ہیں
-
کراچی آپریشن میں جو کچھ ہوا قوم کے سامنے لانا مناسب نہیں،چوہدری نثار،اس سے بہتری آئی ،کریڈیٹ نہیں لینا چاہتا ،کریڈٹ سندھ پولیس،رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
آرمی چیف،آپریشن ضرب عضب میں جرأت اور شاندار کارکردگی پر افسروں جوانوں اور شہداء کے لواحقین میں اعزازات تقسیم
-
پاکستان واحدملک ہے جس کی فوج دنیاکی جنگ لڑرہی ہے ،خواجہ آصف،پاکستانی فوج قربانیاں دے کردنیاکومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے ،جرمن بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
-
این اے246 میں ضمنی انتخاب، رینجرز حکام نے بائیومیٹرک مشینیں مانگ لیں
-
والد کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، پارٹی کے نظریات اور مقاصد کے ساتھ ہوں، والد کے ساتھ مل کر پارٹی کو متحرک کرونگا،مناسب وقت پر پارٹی کی مکمل طور پر سیاسی قیادت کرونگا ‘پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول ... مزید
-
عام انتخابات 2013 ء میں انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم تین رکنی جوڈیشل کمیشن کل سے اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گا
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ کا امکان، ٹیکسٹائل انڈسٹری و دیگر صنعتوں کو ٹیکس رعائتیں بجٹ سے قبل ختم کرنے کا فیصلہ
-
یمن سے مزید گیارہ پاکستانیوں کو نکال لیا گیا،آج کراچی پہنچایا جائے گا
-
عمران فاروق کے قتل کیس میں گرفتار اہم ملزم معظم علی خان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا
-
نواز شریف کا گلگت میں ترقیاتی پیکج کا اعلان انتخابات کے قبل دھاندلی کے مترادف ہے،عمران خان ،گلگت بلتستان میں کھلی دھاندلی ناقابل قبول ہے، ن لیگ کو پتہ ہونا چاہیے شفاف الیکشن جمہوریت کیلئے لازمی ... مزید
-
معظم علی کی گرفتاری برطانوی معلومات پر ہوئی، سکاٹ لینڈ یارڈ تفتیشی ٹیم پاکستان آئیگی، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کو پاکستانی حکومت سے مزید تعاون کی ہدایت
-
غیرتصدیق شدہ موبائل فون سمز بند کردی گئی ہیں ، انوشہ رحمان ، سائبر کرائم بل کا مسودہ جمعرات کو قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو
-
بلوچستان حکومت نے مزدوروں کی سیکورٹی کیلئے 24اہلکار تعینار کئے ،اب اہلکار مزاحمت نہ کریں تو صوبائی حکومت کا کیا قصور،سینیٹر میر کبیر ، صرف پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک نہیں ہوئے ، تصدیق کا عمل ابھی ... مزید
-
پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تجارتی روابط کو جدید خطوط پر استوار کرنے پراتفاق،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کے درمیان ملاقات میں مختلف ... مزید
-
ولی بابر قتل کیس ، فیصل موٹا نے اپنی سزا کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
-
پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بھارت کی پہلی ترجیح ہے ، نریندر نریندرا مودی ، پرامن ماحول میں ہی پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں ، تشدد اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، پوری دنیا میں معیشت کو ... مزید
-
غیر مسلم قوتیں سازش کے تحت یمن کو باغیوں کا گھر اور سعودی عرب کو نشانہ بنا رہی ہیں،حافظ سعید،یہی اسلام دشمن قوتیں باغیوں کو اسلحہ اور دیگر سپورٹ فراہم کر رہی ہیں جون کے ایک ایک شہر پر حملے اور قتل ... مزید
-
بھارتی ریاست ہریانہ میں مزید 15 کشمیری طلباء کو تعلیمی ادارے سے بے دخل کردیاگیا،کشمیری طلباء کے مستقبل کے ساتھ جان بوجھ کر کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ طلباء کے والدین کا احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.