ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا بھارتی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا مطالبہ،اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان سے خاص سلوک کیا جائے تو بہتر ہوگا وہ پاکستان چلے جائیں، شیو سینا

پیر 13 اپریل 2015 08:46

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء ) ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بھارتی مسلمانوں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان اخبار ”سمانا“ میں تنظیم نے بھارتی مسلمانوں کے حق رائے دہی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے حق رائے دہی کو ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کی تعلیمی اور صحت کی صورتحال کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہندو انتہا پسند تنظیم نے مسلمانوں کی تنظیم آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے رہنماوٴں اکبر الدین اویسی اور اسدالدین اویسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر مسلمانوں کو ورغلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ اگر مسلمان اس طرح کی سیاست کرتے رہے تو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکیں گے اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوا اس لیے اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان سے خاص سلوک کیا جائے تو بہتر ہوگا وہ پاکستان چلے جائیں۔

متعلقہ عنوان :